ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی : خطرناک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک 3 شدید زخمی 

ڈانڈیلی : خطرناک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک 3 شدید زخمی 

Mon, 11 Apr 2022 13:07:21    S.O. News Service

ڈانڈیلی ،11؍ اپریل (ایس او نیوز) برچی کے قریب ڈومگیری کراس پر انتہائی تیز رفتاری کار نے لاری کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سفر کر رہے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین لوگوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق لاری ہلیال کی طرف جارہی تھی جسے ایک تیز رفتار کار نے پیچھے سے ٹکر ماری تھی ۔ تصادم اتنا زبردست تھا کہ کار کا اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے ۔ ہلاک ہونے والوں کی  شناخت بئیرپّا وینکٹ سدیّا اور کیمپے گوڈا مریپّا کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
حادثہ کی خبر ملنے پر سی پی آئی پربھو گنگن ہلّی ، پی ایس آئی وینکٹیش تیگین، پروبیشنری پی ایس آئی اکشئے کماری اور دیگر پولیس عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈانڈیلی سرکاری ہاسپٹل میں بھیج دیا گیا ۔ 


Share: